Magyar Helsinki Bizottság fotó / grafikai design: gromek - fortin&bras Studio fordítás:hussain Imteaz ISBN 978-615-5215-22-3 ڈائیر یکٹور یٹ,Budapest 1117, Budafoki út 60 ٹیلیفون:, 0614639170 فیکس:, 0614639108 و یب- سائیٹ:,ای- میل: مہاجر ین کو قبول کرنے والے مراکز بچکے شہر میں قائم مہاجر ین کو قبول کرنے واال مرکز,20,Bicske,2060 Csabdi út ٹیلیفون: 0622350907 کاروئی اشتوان بچوں کا مرکز,.Fót 2151, Vörösmarty Mihály út 4 ٹیلیفون: 0627358490 دیبر یسن شہر میں قائم مہاجر ین کو قبول کرنے واال مرکز, 149.Debrecen,4033 Sámsoni út ٹیلیفون/ فیکس: 0652413517 واموش سابادی شہر میں قائم مہاجر ین کو قبول کرنے واال مرکز Vámosszabadi Külterület, Duna-szálló ٹیلیفون: 0696358177 کمیونٹی رہائش باالشا جارمات کا کمیونٹی ہاسٹل, ut.43,balassagyarmat,2660 Kossuth ٹیلیفون: 0635501041 غیر ملکیوں کی کاروائی کے لیۓ قائم کردہ حراستی رہائشی مراکز ائیر پورٹ ڈائیرئیکٹور یٹ آف ائیر پورٹ پولیس بوداپشت فیری ہیگ کی جانب لے جانے واال راستہ 1675 بوداپشت پوسٹ بکس نمبر. 10 ٹیلیفون: 0612941166 گیور, 17.Győr 9026, Szövetség út, ٹیلیفون: 0696337810 کش کنہا الش, 25,Kiskunhalas 6400, Mártírok útja ٹیلیفون: 0677522944 نیر باتور, 2-4,Nyírbátor 4300, Bocskai út ٹیلیفون: 0642254551,0642245173 پناہ گز ینوں کے لیۓ قائم کردہ کیمپ و حراستی رہائشی مراکز بیکیش چابا,.Békéscsaba 5600, Kétegyházi út 10 ٹیلیفون: 0666452617,0666519830 نیر باتور, 2-4 Nyírbátor 4300, Bocskai út ٹیلیفون: 0642254323,0642254073 دیبر یسن, Debrecen 4033, Sámsoni út 149 ٹیلیفون/ فیکس: 0652413311 Magyar Helsinki Bizottság. 2013 / urdu
ڈیوٹی کے اوقات: جیل کے اندر ٹیلیفون /فیکس: 06703319568 06422546600, ڈائیرئیکٹور یٹ آف ائیر پورٹ پولیس کا غیر ملکیوں کے لیئے قائم کردہ حراستی رہائش )Repülőtéri Rendőr Igazgatóság idegenrendészeti őrzött szállás( ڈیوٹی کے اوقات: جیل کے اندر ٹیلیفون: 06202570315 کورڈیلیا فاؤنڈیشن Alapítvány( )Cordelia پہلے سے طے کردہ وقت اور جگہہ کی بنیاد پر- مشکل حاالت کے شکار پناہ گز ینوں کی مفت نفسیاتی امداد اور تشدد سے زندہ بچ جانے والے افراد کی بحالی میں مدد فراہم کرتی ہے. بوداپشت )مرکزی دفتر(.Budapest 1113, Kárpát utca I./B, 6. Emelet 24 ٹیلیفون: 0613491450, فیکس: 0612391332 و یب سائیٹ: ای- میل: اس دفترمیں لوگوں سے ملنے کے اوقات نہیں یعنی کسی کی ڈیوٹی نہیں. مگر ماہر نفسیات افراد دیبر یسن اور بچکہ کے مہاجر ین کیمپوں کا بیکیش چابا کے پناہ گز ینوں کے لیۓ قائم کردہ حراستی رہائشی مرکز کا اور فوت میں بچوں کے لیۓ قائم کردہ مرکز کا باقاعدگی سے دورہ کرتے ہیں. آپ ان مراکز میں ماہر نفسیات افراد کی ڈیوٹی کے اوقات کے بارے میں پوچھہ سکتے ہیں پناہ گز ینوں کے لیۓ اقوام متحدہ کی ہائی کمیشن )UNHCR( یو این ایچ سی آر وسطی یورپ کی عالقائی نمائیندگی.Budapest,1022 Felvnici út 27 ٹیلیفون:, 0613363060 فیکس:, 0613363080 و یب- سائیٹ: ای- میل: نٹرنیشینل اورگنائزیشن فار مائیگریشن )IOM( رضاکارآنہ طور پر وطن واپس لوٹنے والوں کے لیۓ مدد کی فراہمی.Budapest,1054 Tüköry utca 3 ٹیلیفون: 0680205018 0614722500, )آپ اس منبر پر مفت کل کر سکے ہیں( فیکس:, 0613740532 ویب- سائیٹ:, ای- میل: پروٹسٹنٹ مشن کا مرکز Központ( )Református Misszió تعلیم سماجی اور ثقافتی امداد Budapest 1056, Váci utca 78-80 ٹیلیفون:, 0612710498 و یب- سائیٹ:, ای- میل: مہاجر یکجہتی کا ادارہ Szolidaritás( )Migráns ٹیلیفون:, 06303898915 ویب سائیٹ: ای-میل: امیگر یشن اینڈ نیشینیلٹی آفس Hivatal( )Bevándorlási és Állampolgársági پناہ گز ینون کے امور کا 23
مقررہ وقت پر ڈیوٹی دینے کے لیۓ آتا ہے. زبانیں: ہنگیر ین انگلش )Győri idegenrendészeti őrzött szállás( گیور کا غیر ملکیوں کی کاروائی کے لیۓ قائم کردہ حراستی رہائشی مرکز / ڈاکٹر. ناج نوربرٹ )وکیل(.Győr 9027, Tátika utca 1. 2/6 ٹیلیفون: 06702349202 زبانیں: ہنگیر ین انگلش. وکیل ہر ہفتے میں دو مرتبہ مقررہ وقت پر ڈیوٹی دینے کے لیۓ جیل میں آتا ہے )Kiskunhalasi idegenrendészeti őrzött szállás( کش کنھاالش کا غیر ملکیوں کی کاروائی کے لیۓ قائم کردہ حراستی رہائشی مرکز / ڈاکٹر. کوواچ تیمیا )وکیل(.Szeged 6720, Tisza L. Körút 34 ٹیلیفون: 06204967372 زبانیں: ہنگیر ین انگلش. وکیل ہر ہفتے میں ایک مرتبہ مقررہ وقت پر ڈیوٹی دینے کے لیۓ جیل میں آتا ہے. )Vámosszabadi befogadó állomás( واموش سابادی کا پناہ گز ینوں کو قبول کرنے واال مرکز / ڈاکٹر. ناج نوربرٹ )وکیل( Győr 9027, Tátika utca 1. 2/6 ٹیلیفون: 06702349202 زبانیں: ہنگیر ین انگلش. وکیل ہر مہینے میں دو مرتبہ مقررہ وقت پر ڈیوٹی دینے کے لیۓ آتا ہے پناہ ایسوسی ایشن Egyesület( )Menedék یہ تنظیم پہلے سے طے کردہ وقت اور مقام پر. مفت سماجی امداد فراہم کرتی ہے )مثال آپ کام یا رہنے کے لیۓ جگہ کی تالش میں ہیں(. مشاورت کے لیۓ ضرورت پڑنے پر ایسوسی ایشن ترجمان کا بھی انتظام کرتا ہے. بوداپشت )مرکزی دفتر( utca. 13 Budapest 1082, Vajdahunyad ٹیلیفون:, 0614111711,0614111710 فیکس: 0614111711 و یب سائیٹ: www.menedek.hu. ای- میل: دیبر یسن کا پناہ گز ینوں کو قبول کرنے واال مرکز állomás( )Debreceni befogadó ڈیوٹی کے اوقات: 47 نمبر کا سبز گھر. ٹیلیفون/ فیکس: 06205425647 0652428537, گیور کا غیر ملکیوں کی کاروائی کے لیۓ قائم کردہ حراستی رہائشی مرکز szállás( )Győri idegenrendészeti őrzött ڈیوٹی کے اوقات: جیل کے اندر ٹیلیفون: 06202548796 0696311312, کش کنھا الش کا غیر ملکیوں کی کاروائی کے لیۓ قائم کردہ حراستی رہائشی مرکز )Kiskunhalasi idegenrendészeti őrzött szállás( ڈیوٹی کے اوقات: جیل کے اندر ٹیلیفون: 06204764510 0677422539, نیر باتور کا غیر ملکیوں کی کاروائی کے لیۓ قائم کردہ حراستی رہائشی مرکز )Nyírbátori idegenrendészeti őrzött szállás( 22
5. رابطے ہنگری کی ہلسنکی کمیٹی ( Bizottság ) Magyar Helsinki پہلے سے طے کردہ وقت اور مقام کی بنیاد پر- مفت قانونی امداد بوداپشت )مرکزی دفتر( 38 36 Budapest,1054 Bajcsy-Zsilinszky út ٹیلیفون/فیکس:, 0613214141 0613214323, و یب سائیٹ: www.helsinki.hu, ای میل: helsinki@helsinki.hu زبانیں: ہنگیر ین انگلش فرنچ سپینش ایٹالین سربین روسی )رشین( اور جرمن. )Békéscsabai menekültügyi őrzött befogadó központ( بیکیش چابا کا پناہ گز ینوں کے لیۓ قائم کردہ ز یر حراست رہائشی مرکز/ ڈاکٹر. کوواچ تیمیا )وکیل( Szeged,6720 Tisza.L Körút 34 ٹیلیفون: 06204967372 زبانیں: ہنگیر ین انگلش. وکیل ہر ہفتے میں ایک مرتبہ مقررہ وقت پر جیل میں ڈیوٹی دینے کے لیۓ آتی ہے )Debreceni befogadó állomás és menekültügyi őrzött befogadó központ( دیبر یسن کا پناہ گز ینوں کے لیۓ قائم کردہ کیمپ و حراستی رہائشی مرکز/ ڈاکٹر. سانتائی و یچیرہ اورشو یا )وکیل(. Debrecen 4033, Sámsoni út 149. 47-es zöld ház ٹیلیفون/ فیکس: 0652448446 زبانیں: ہنگیر ین انگلش فرنچ, سربین )Károlyi István Gyermekközpont( کاروئی اشتوان بچوں کا مرکز فوت / ڈاکٹر ایوان یولیا )وکیل(, Magyar Helsinki Bizottság, 1054 Budapest Bajcsy- Zsilinszky út 36-38 ٹیلیفون/ فیکس: 0613214323 زبانیں: ہنگیر ین انگلش فرنچ, ڈیوٹی کے اوقات: پہلے سے طے کردہ اوقات کے مطابق )Budapest Liszt Ferenc nemzetközi repülőtér, idegenrendészeti őrzött szállás( بوداپشت لست فرنس بین االقوامی ائیر پورٹ غیر ملکیوں کی کاروائی کے لیۓ قائم کردہ حراستی مرکز/ ڈاکٹر. گیوزو گابور )وکیل( 36-38 Magyar Helsinki Bizottság, 1054 Budapest Bajcsy- Zsilinszky út ٹیلیفون/ فیکس: 0613214323 زبانیں: ہنگیر ین انگلش وکیل ہر ہفتے میں ایک مرتبہ مقررہ وقت پر ڈیوٹی دینے کے لیۓ آتا ہے )Nyírbátori idegenrendészeti őrzött szállás és menekültügyi őrzött befogadó központ( نیرباتور کا غیر ملکیوں کی کاروائی کے لیۓ قائم کردہ حراستی رہائشی مرکز اور پناہ گز ینوں کے لیۓ قائم کردہ حراستی مرکز/ ڈاکٹر مشکولسی رابرٹ )وکیل(..Nyíregyháza,4400 Bocskai utca 12 ٹیلیفون:. 0642401085 وکیل ہر ہفتے میں ایک مرتبہ دونوں جگہوں میں 21
اگر آپ کو ڈبلن کی کاروائی کے دوران ہنگری واپس بھیج دیا جاتا ہے اور آپ یہاں پناہ کی درخواست دائر کرنا چاہتے ہیں یا اپنی پہلی دائر شدہ درخواست کو قائم رکھنا چاہتے ہیں تو اس کے بارے میں کاروائی کرنے والے آفیسر کو اپنے پہلے انٹرو یو میں ہی آگاہ کر دیں. A. اگر آپ نے پہلے ہنگری میں پناہ کی درخواست دائر کی تھی اور اس کی کاروائی مکمل ہو چکی ہے تو کیا کیا جا سکتا ہے کاروائی کب مکمل ہوتی ہے گر آپ کو آخری )فائنل( منفی فیصلہ سنایا گیا ہو یعنی آپ کی درخواست کو حتمی طور پر مسترد کر دیا جاتا ہے )آپ کی درخواست کو امیگر یشن کا ادارہ اورعدالت دونوں مسترد کر دیتے ہیں( اگر آپ کے درخواست کو پہلے فیصلے میں مسترد کر دیا گیا ہو اور آپ نے اس کے خالف عدالت میں اپیل کی ہو مگر عدالت کی کاروائی کے لیۓ مقرر دنوں کو مس کر دیا ہو اور آپ عدالت کی کاروائی میں حاضر نہ ہوۓ ہوں اگر آپ نے لکهائی میں اپنی پناہ کی درخواست کو واپس لے لیا ہو. اگر آپ ہنگری واپس آ جاتے ہیں اور آپ کی پچھلی درخواست کی کاروائی ختم ہو گئی ہے/ بند ہو گئی ہے تو آپ کو ایک نئی درخواست لکھہ کر جمع کروانا ہو گی. اس لیۓ کہ آپ کی اس نئی درخواست کو قبول کیا جاۓ آپ کو ثابت کرنا پڑے گا کہ آپ کے کیس میں پچھلے فیصلے کے بعد سے لے کر ابھی تک ایسے نۓ حقائق اور حاالت سامنے آۓ ہیں جن کو اس سے پہلے کیۓ گۓ فیصلے میں مد نظر نہیں رکھا گیا تھا )مثال آپ کے وطن میں یا آپ کے ذاتی احوال میں اھم تبدیلیاں رونما ہوئیں ہیں(. ضروری: آپ کی دوسری پناہ کی درخواست آپ کو ملک سے باہر نکالے جانے کے راستے میں رکاوٹ نہیں بن سکتی. اگر آپ کو ڈیپورٹ ہونے کا فیصلہ سنایا جاتا ہے تو فیصلہ سننے کے بعد 8 دن کے اندر اندر ملک بدری کے فیصلے کے نفاذ کی معطلی کے لیۓ عدالت میں اپیل دائر کر یں. B. اگر آپ نے ابھی تک ہنگری میں پناہ کی درخواست دائر نہیں کی. اگر آپ کو ہنگری کے حوالے کیا جاتا ہے تو آپ اپنی پناہ کی درخواست دائر کر سکتے ہیں. اگر آپ کو ڈیپورٹ کرنے کا فیصلہ سنایا جاتا ہے تو آپ کے ڈیپورٹ ہونے کی کاروائی کو امیگر یشن کا ادارہ پناہ گز ینی کی کاروائی مکمل ہونے تک معطل کر دیتا ہے )یعنی آپ کو اس وقت تک ملک سے باہر نہیں نکاال جا سکتا جب تک آپ کی پناہ کی کاروائی مکمل نہیں ہو جاتی(. اس کے باوجود بھی آپ اپنی ڈپورٹیشن )ملک بدری( کے خالف عدالت میں اپیل کی درخواست دائر کر یں! 20
میرے خاندان کا ایک فرد یور پین یونین کے ایک دوسرے رکن ملک میں رہتا ہے. کیا وہ ملک میری پناہ کی درخواست کا فیصلہ کرنے کا ذمہ دار ہو سکتا ہے صرف اس صورت میں اگر آپ کے خاندان کا وہ فرد آپ کا 18 سال سے کم عمر بچہ آپ کی بیوی آپ کا خاوند یا آپ کے والدین میں سے کوئی ہو یا آپ کی اپنی عمر 18 سال سے کم ہو. ان کے عالوہ خاندان کے دیگر افراد کی صورت میں ایسا صرف اس وقت ہو سکتا ہے اگر آپ کے خاندان کے وہ افراد صحت کی خرابی کی بنا پر اپنا خیال خود نہ رکھنے کے قابل ہوں اور روزمرہ کی زندگی کے لیۓ انہیں آپ کی مدد اور سہارے کی شدید ضرورت ہو. ان تمام حقائق کے بارے میں کاروائی کرنے والے آفیسر کو اپنے پہلے انٹرو یو ہی میں آگاہ کر یں. ہنگری کی جانب سفر کرتے ہوۓ راستے میں ایک دوسرے یور پین یونین کے رکن ملک میں مجھے شدید مشکالت اٹھانی پڑ یں. اس رکن ملک میں مجھے واپس بھیجے جانے کے خالف میں کیا کر سکتا ہوں آپ اپنے پہلے انٹرو یو میں ہی آفیسر کو اس کے بارے میں ضرور بتائیے. اگر امیگر یشن کا ادارہ اس کے باوجود بھی یہ فیصلہ کرتا ہے کہ وہ آپ کو اس ملک کے حوالے کر دیں گے تو آپ اپنے دالئل امیگر یشن کے ادارے کو لکھی گئی اپیل میں دوبارہ تحر یر کر یں. ہر صورت عدالت سے اس امر کا مطالبہ کر یں کہ آپ کی دوسرے ملک منتقلی کو معطل کیا جاۓ! میں نے یور پین یونین کے ایک دوسرے رکن ملک میں پناہ کی درخواست دائر کی تھی جس کو مسترد کر دیا گیا ہے. پھر ہنگری مجھے کس بنیاد پر مجھے وہاں واپس بھیجنا چاہتا ہے ڈبلن کی کاروائی کو اس صورت میں بھی مکمل کیا جاۓ گا اگر آپ کی درخواست کو یورپ کے کسی دوسرے رکن ملک میں اس سے پہلے مسترد کر دیا گیا ہو. ماسوائے اس کے کہ اگر آپ کو اس ملک سے ڈیپورٹ کرنے کی کاروائی پہلے سے شروع ہو چکی ہو. اگر آپ کو ڈبلن کی کاروائی کے دوران ہنگری واپس بھیج دیا جاتا ہے اور آپ یہاں پناہ کی درخواست دائر کرنا چاہتے ہیں یا اپنی پہلی دائر شدہ درخواست کو قائم رکھنا چاہتے ہیں تو اس کے بارے میں کاروائی کرنے والے آفیسر کو اپنے پہلے انٹرو یو میں ہی آگاہ کر دیں. رکن ملک میں اس سے پہلے مسترد کر دیا گیا ہو. ماسوائے اس کے کہ اگر آپ کو اس ملک سے ڈیپورٹ کرنے کی کاروائی پہلے سے شروع ہو چکی ہو. 19
آئیس لینڈ ناروے اور سو یزر لینڈ یور پین یونین کے رکن ملک نہیں مگر ڈبلن کے نظام میں یہ ممالک بھی حصہ لیتے ہیں. اگر ڈبلن کی کاروائی کے تحت مجھے ہنگری یور پین یونین کے کسی دوسرے ملک بھیجنا چاہے تو ایسی صورت میں کیا ہوتا ہے ابتدائی تفتیشی کاروائی کے دوران )دیکھیۓ اس کتابچے کا باب نمبر دو A( امیگر یشن کا ادارہ سب سے پہلے تو اس بات کا معائینہ کرے گا کہ آپ کے کیس میں ڈبلن کی کاروائی شروع کرنے کی ضرورت ہے یا نہیں. اگر ہے تو امیگر یشن کا ادارہ آپ کے ابتدائی تفتیشی کاروائی کواس وقت تک معطل کر دیتا ہے جب تک اس بات کا فیصلہ نہیں ہو جاتا کہ یور پین یونین کا وہ کونسا رکن ملک ہے جو آپ کی پناہ کی درخواست کا فیصلہ کرنے کا ذمہ دار ہے. ڈبلن کی کاروائی کو مکمل ہونے میں بہت لمبے وقت کا عرصہ لگ سکتا ہے )اس میں کئی ہفتے بلکہ مہینے درکار ہو سکتے ہیں(. اگر امیگر یشن کے ادارے نے باالخر یہ فیصلہ کر لیا کہ آپ کی درخواست کا فیصلہ کرنے کا ذمہ دار کونسا ملک ہے تو اس مرحلے پر پہنچ کر آپ اپنی درخواست واپس نہیں لے سکتے. اگر امیگر یشن کا ادارہ فیصلہ کرتا ہے کہ فالں ملک آپ کی درخواست کے فیصلے کا ذمہ دار ہے مگر آپ ان سے اتفاق نہیں کرتے تو آپ ان کے اس فیصلے کے خالف جج کے پاس اپیل کی درخواست جمع کروا سکتے ہیں. اس نظر ثانی کی اپیل کی درخواست کو فیصلہ سننے کے بعد 3 دن کے اندراندر امیگر یشن کے ادارے کو جمع کروا دیں. اس درخواست کی سماعت آپ کی رہائش سے متعلقہ ضلعی عدالت کرے گی. نظر ثانی کی یہ اپیل آپ کو دوسرے ملک میں بھیجے جانے کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی اسی لیۓ آپ اپنی درخواست میں عدالت سے خصوصی طور پر اپنے دوسرے ملک بھیجے جانے کے فیصلے کے نفاذ کی معطلی کے لیۓ التجا کر یں. عدالت 8 دن کے اندر اندر آپ کی درخواست کا فیصلہ سنانے کی پابند ہے تاہم اس میں اکثر ز یادہ وقت کا عرصہ لگ سکتا ہے. عدالت آپ کی سماعت ذاتی طور پر نہیں کرے گی اور اس بات کے امکانات بہت کم ہیں آپ کی اپیل کی درخواست نتیجہ خیز ثابت ہو. اگر آپ کو اس مسئلے میں مدد درکار ہو تو ہنگری کی ہلسنکی کمیٹی کے وکیل سے رجوع کر یں. اگر مجھے کوئی بیماری ہوتو بھی مجھے دوسرے ملک بھیجا جاۓ گا آپ اپنے پہلے ہی انٹرو یو کے دوران کاروائی کرنے والے آفیسر کو اپنی بیماری صحت کی خرابی یا نفسیاتی مسائل کے بارے میں آگاہ کر یں. اگر آپ کسی معذوری سے دوچار ہیں تو آفیسر کو اس کے بارے میں بھی ضرور آگاہ کر یں. اگر ان حقائق کے بارے میں آگاہی کے باوجود بھی امیگر یشن کا ادارہ آپ کو دوسرے ملک کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تو آپ اں حقائق کو امیگر یشن کے ادارے کو لکھے گۓ اپیل کی درخواست میں دوبارہ لکھہ کر بھیج سکتے ہیں. 18
وطن واپس لوٹنے سے پہلے مجھے کہاں رہنا ہو گا آپ کو غیر ملکیوں کی کاروائی کے لیئے قائم کی گئی حراست میں یا باالشاجارمت کے کمیونٹی ہاسٹل میں رکھا جاۓ گا. آپ کو اس بات کا الزمی علم ہونا چاہیۓ کہ آپ کمیونٹی ہاسٹل میں ز یادہ سے ز یادہ 2 مہینے تک رہ سکتے ہیں )کمیونٹی ہاسٹل تک رسائی کے بارے میں تفصیالت اس کتابجے کے آخر میں موجود ہیں(. 4. ہنگری میں " ڈبلن کی کاروائی" آپ یور پین یونین کے اس ملک کا انتخاب نہیں کر سکتے جہاں آپ پناہ یا اسائیلم لینا چاہتے ہیں. ڈبلن کی کاروائی کے تحت یور پین یونین کے ایک رکن ملک کو آپ کی صرف ایک پناہ کی درخواست کا معائینہ کرنا ہے. یہ ملک عام طور پر وہ ملک ہوتا ہے جہاں پناہ گز ین سب سے پہلے یور پین یونین کے عالقے میں داخل ہوتا ہے. اس کا یہ مطلب ہے کہ بعد ازاں آپ جس ملک میں بھی پناہ کی درخواست جمع کروائیں گے آپ کو وہاں سے اسی پہلے ملک والس بھیج دیا جائے گا جہاں سے آپ سب سے پہلے یور پین یونین کے عالقے میں داخل ہوۓ تھے. یہ عام طور پر مندرجہ ذیل صورت حال میں عمل پز یر ہوتا ہے: یور پین یونین کے کسی دوسرے رکن ملک میں آپ کے فنگر پرنٹس اتارے گۓ )آپ کے فنگر پرنٹس کو یورپ کے ایک مشترکہ ڈیٹا بیس "EURODAC" میں ذخیرہ کیا جاتا ہے. لہذا اس ڈیٹا بیس کی مدد سے حکام آپ کی شناخت اس وقت بھی کر لیں گےجب آپ کوئی دوسرا نام یا دوسری شناخت استعمال کرتے ہیں آپ حکام کو بتا دیتے ہیں کہ آپ یور پین یونین کے کسی ملک میں رہ چکے ہیں یا آپ اس ملک کے ذر یعے سفر کر کہ آۓ ہیں خواہ وہاں پر آپ کے فنگر پرنٹس بھی نہ لیۓ گۓ ہوں کچھہ نشانیاں اس امر کی نشاندہی کرتی ہیں کہ آپ یور پین یونین کے کسی رکن ملک میں رہتے رہے ہوں آپ کے پاس یور پین یونین کے کسی رکن ملک کا و یزا ہے آپ حکام کو بتاتے ہیں کہ آپ اپنے خاوند/ بیوی سے منسلک ہونا چاہتے ہیں جو یور پین یونین کے ایک دوسرے رکن ملک میں پناہ گز ین کے طور پر رہتا ہے دیگر عالمات کی بنا پر: مثال آپ کی جیب سے سو یڈن کی کرنسی یا پیرس کے میٹرو کا ٹکٹ برآمد ہوتا ہے. ڈبلن کی کاروائی مندرجہ ذیل ممالک سے متعلقہ ہے: آسٹر یا بلجیم بلغار یہ سائیپرس چیک ر یپبلک ڈنمارک ایسٹونیا فن لینڈ فرانس یونان ہالینڈ آئیس لینڈ آئر لینڈ پولینڈ الٹو یا لتھو ینیا لغسمبرگ مالٹا یو-کے جرمنی ناروے اٹلی پرتگال رومانیا سپین سو یزر لینڈ سو یڈن سلواکیا اور سلوانیا. 17
ضروری: آپ کی دوسری پناہ کی درخواست آپ کے ملک بدر کیۓ جانے میں رکاوٹ نہیں بن سکتی. اگر آپ کو ملک بدری کا فیصلہ سنایا جاتا ہے تو فیصلہ ہاتھہ میں ملنے کے 8 دن کے اندر اندر اس کے خالف اپیل کر یں اور عدالت سے ملک بدری پر عملدرآمد کے نفاذ کو روکنے کی درخواست کر یں. آپ اپیل کو امیگر یشن کے ادارے یا سیدھا پولیس کو جمع کروائیں جو اس کو متعلقہ عدالت میں آگے بھیج دیں گے. آپ اس میں بھی ہنگری کی ہلسنکی کمیٹی کی مدد مانگیۓ! D. وطن واپسی اگر آپ کو آخری منفی )انکار( کا فیصلہ سنایا جاتا ہے تو امیگر یشن کا ادارہ ایک ملک بدری )ڈیپورٹیشن( کا فیصلہ تیار کرتا ہے جس کے خالف آپ لکھائی میں 8 دن کے اندر اندر امیگر یشن کے ادارے میں اپیل کر سکتے ہیں. عدالت کے پاس اس کا فیصلہ کرنے کے لیۓ 15 دن کا وقت ہے. اگر ملک بدری کے فیصلے کو آپ کی پناہ کی درخواست جمع کروانے سے پہلے تیار کیا گیا ہے تو آپ کو ملک چھوڑنا ہو گا. ملک بدری کے فیصلے کے ساتھہ ساتھہ آپ کے شینگین )Schengen( کے عالقے میں داخلے پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے )شینگین میں یور پین یونین کے بیشتر رکن ممالک شامل ہیں(. داخلے پر پابندی کو ز یادہ سے ز یادہ 5 سال کے لیۓ عائد کرتے ہیں جس میں مز ید 3 سال تک کی توسیع کی جا سکتی ہے.. اگر آپ خود اپنی مرضی سے گھر لوٹنا چاہتے ہیں تو آپ انٹرو یو کے دوران آفیسر کو اس کے بارے میں ضرور آگاہ کر یں. آپ انٹرنیشینل اورگنائز یشن فار مائیگر یشن )IOM( سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں )جن تک رسائی کے بارے میں معلومات اس کتابچے کے آخر میں موجود ہیں( جو آپ کے وطن واپسی کے سفر کے انتظامات کرنے میں آپ کی مدد کر یں گے. امیگر یشن کا ادارہ آپ کے ڈیپورٹیشن کے احکامات بھی جاری کر سکتا ہے. اس صورت میں ڈیپورٹ کرنے کے عمل کی تیاری کے تحت آپ کو حراست میں لے لیا جاۓ گا. اگر ان تیار یوں میں 12 مہینوں سے ز یادہ کا عرصہ لگ جاۓ )جو کہ ایک غیر ملکی فرد کو حراست میں رکھے جانے کا ز یادہ سے ز یادہ عرصہ ہے( تو آپ کی ڈیپورٹیشن کی کاروائی پرعملدرآمد کو معطل کیا جا سکتا ہے. اگر آپ کسی وجوہات کی بنا پر اپنے وطن واپس نہیں لوٹ سکتے تو امیگر یشن کا ادارہ آپ کے لیۓ ایک عارضی رہائش کا پرمٹ تیار کر کہ دے گا جس کی میعاد 3 مہینے تک ہے. راستے میں یا کہیں باہر پولیس کی پوچھہ گچھہ )چیکنگ( کے دوران یہ کارڈ آپ کو حراست میں لیۓ جانے سے بچاۓ گا بشرطیکہ آپ نے کسی جرم کا ارتکاب نہ کیا ہو. اس عارضی رہائشی پرمٹ کے ساتھہ آپ ضرورت پڑنے پر ایمرجنسی طبی امداد کے مستحق ہیں تاہم آپ اس کے ساتھہ کام نہیں کر سکتے تعلیم حاصل نہیں کرسکتے اور آپ کو)حکومت کی جانب سے( مالی امداد نہیں مل سکتی. 16
جمع کروانی ہو گی اس غرض سے کہ عدالت اس فیصلے کو تبدیل کر دے. اپنی لکھی ہوئی درخواست میں جواز پیش کر یں کہ آپ اس فیصلے کودرست تصور کیوں نہیں کرتے. اس کے لیۓ آپ ہنگری کی ہلسنکی کمیٹی کے وکیل سے مدد حاصل کر سکتے ہیں. عدالت کے فیصلہ سنانے کی مدت 60 دن ہے مگر کاروائی کو مکمل ہونے میں کئی مہینوں کا عرصہ درکار ہو سکتا ہے. عدالت آپ کو ذاتی طور پر سننے کی پابند ہے تاہم اگر آپ اس دوران ایک نامعلوم مقام پر منتقل ہو گۓ یا یہ آپ کی پناہ گز ینی کی دوسری درخواست ہے یا آپ نے اپنے حاالت کے بارے میں عدالت کو نئی تفاصیل اور حقائق سے آگاہ نہیں کیا تو عدالت آپ کی غیر موجودگی میں آپ کا بیان سنے بغیر بھی آپ کا فیصلہ سنا سکتی ہے. نظر ثانی کی اپیل کے نتیجے میں عدالت 3 قسم کے فیصلے سنا سکتی ہے: آپ کی نظر ثانی کی اپیل کو قبولیت کا درجہ دیتے ہیں اور آپ کو مخصوص تحفظ کا درجہ فراہم کردیا جاتا ہے )جیسا کہ پناہ گز ین کا درجہ ضمنی تحفظ کا درجہ اور قبول کیۓ گۓ شخص کا درجہ( آپ کی نظر ثانی کی اپیل کو جزوی طور پر قبول کر لیا جاتا ہے اور امیگر یشن کے ادارے کے فیصلے کو منسوخ کر کہ ان کو آپ کی کاروائی نۓ سرے سے شروع کرنے پر پابند کیا جاتا ہے. اس صورت میں ایک بالکل نئی پناہ گز ینی کی کاروائی کی شروعات ہو گی. آپ کی نظر ثانی کی اپیل کو مسترد کر دیا جاتا ہے اور امیگر یشن کے فیصلے کی تصدیق کردی جاتی ہے. عدالت کا فیصلہ اٹل اورمستقل ہے اور اس کے خالف اپیل نہیں کی جا سکتی! C. اگر آپ نے متعدد پناہ کی درخواستیں جمع کروا رکھی ہیں: آپ کی پناہ کی درخواست کو دوسری بار)یا نئی( دائر کی گئی درخواست کے طور پر تصور کیا جاۓ گا: اگر آپ نے اپنی پہلی درخواست کو لکهائی میں واپس لے لیا ہو اگر ابتدائی تفتیشی کاروائی یا تفصیلی تفتیشی کاروائی کے مرحلے میں آپ کی درخواست کو مسترد کر دیا گیا ہو اور آپ نے اس کے خالف اپیل نہیں کی اگر عدالت نے آپ کی اپیل کی درخواست کو مسترد کر دیا ہو. آپ ایک نئی پناہ کی درخواست دائر کر سکتے ہیں مگر اس صورت میں آپ کو ثابت کرنا ہو گا کہ پہلے فیصلے کے بعد سے لے کر حال تک آپ کے کیس میں تبدیلی آئی ہے اور نۓ حاالت اور حقائق سامنے آۓ ہیں )مثال آپ کے وطن کے احوال میں بھی اور آپ کے ذاتی حاالت میں بھی پہلے فیصلے کے بعد سے لے کر اب تک تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں(. 15
کا باعث ہو. تاہم یہ ظلم اس کے نسل مذ ہب قومیت سیاسی افکار یا "ایک مخصوص سماجی طبقے سے تعلق" کی بنیاد پر نہیں )بلکہ اس لیئے ہے کیونکہ اس کا تعلق اس عالقے سے ہے جہاں خانہ جنگی ہو رہی ہے اور اس کو وہاں سے باوجود اس کے وہاں سے فرار ہونا پڑا کہ اس نے جنگ میں حصہ تک نہیں لیا(. اس درجے کو 5 سال کے عرصے کے لیئے عطا کیا جاتا ہے لیکن حکام اس کو 5 سال کے عرصے سے پہلے بھی واپس لے سکتے ہیں. نظر ثانی کے بعد یہ سٹیٹس قابل تجدید ہے. اگر آپ اپنے خاندان کو ہنگری لے کر آنا چاہتے ہیں تو آپ کوحکام کے آگے یہ بات ثابت کرنا ہو گی کہ آپ ان کے اخراجات برداشت کر سکیں گے. آپ کو اس بات کی بھی ضمانت دینا ہو گی کہ ہنگری میں ان کے پاس ہیلتھہ انشورنس کا انتظام بھی ہو گا. 8 سال ہنگری میں گزارنے کے بعد ہی آپ ہنگری کی نیشنیلٹی کی درخواست جمع کروانے کے اہل ہو سکتے ہیں. اس سٹیٹس کے بقیہ حقوق پناہ گز ینوں کو دیۓ گۓ حقوق کے منافی ہیں. قبول کیا گیا شخص )جس کے واپس بھیجے جانے پر ممانعت ہو( قبول کیۓ گۓ شخص کا سٹیٹس ایسے تحفظ کی قسم کے زمرے میں آتا ہے جس کے تحت اس شخص کے وطن میں ظلم و تشدد تمام افراد کے لیئے عام ہو اور خطرہ صرف ایک شخص کی زندگی کے لیئے مختص نہ ہو. اس درجے کو 1 سال تک کے عرصے کے لیئے عطا کیا جاتا ہے لیکن حکام اس کو 1 سال کا عرصہ ختم ہونے سے پہلے بھی واپس لے سکتے ہیں. نظر ثانی کے بعد یہ سٹیٹس بھی قابل تجدید ہے. اس سٹیٹس میں آپ کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بنایا گیا اجازت نامہ )کارڈ( ملے گا مگر آپ کو سفر کے دستاو یزات نہیں دیۓ جائیں گے. کام صرف اس صورت میں کرنے کی اجازت ہے اگر پہلے ورک پرمٹ حاصل کر یں. اس سٹیٹس میں اگرآپ اپنے خاندان کے افراد کو ہنگری النا چاہیں گے تو آپ کوحکام کے سامنے یہ بات ثابت کرنا ہو گی کہ آپ ان کے اخراجات برداشت کر سکیں گے.آپ کو اس بات کی بھی ضمانت دینا ہو گی کہ ہنگری میں ان کے پاس ہیلتھہ انشورنس کا انتظام بھی ہو گا. 3 سال کی مدت کے بعد ہنگری میں ر یز یڈنس پرمٹ کے لیئے درخواست جمع کروا سکتے ہیں. ضروری: آپ کے ملک میں موجود خراب اقتصادی معاشی یا ماحولیاتی حاالت اس بات کے لیئے ناکافی ہیں کہ آپ کو بین االقوامی تحفظ فراہم کیا جاۓ B. اگر آپ کی درخواست کو مسترد کر دیا جاتا ہے یا آپ خود کو دیۓ گۓ تحفظ کے درجے )سٹیٹس( سے اتفاق نہیں کرتے. تو آپ کو نظر ثانی کی اپیل کی درخواست کو فیصلے کے اعالن کے بعد 8 دن کے اندر اندر امیگر یشں کے ادارے کو 14
قومیت سیاسی افکار یا "ایک مخصوص سماجی طبقے سے تعلق" کی بنیاد پر ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جاۓ گا. حقیقت پر مبنی خوف" کا مطلب ہے کہ آپ امیگر یشن کہ ادارے کو یہ ثابت کر کے دکھا سکتے ہیں کہ اپنے وطن واپس لوٹنے کی صورت میں آپ ظلم و ستم کا شکار ہو سکتے ہیں )مثال آپ کے انٹرو یو میں بتائے گۓ بیانات اور آپ کی سنائی ہوئی آپ بیتی مستند اور ٹھوس حقائق پر مبنی ہو(. " مخصوص سماجی طبقے سے تعلق" کا مطلب ہے کہ مثال کے طور پر آپ کو اپنے وطن میں اس لیۓ ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جاۓ گا یا آپ کو وہاں اس لیۓ تحفظ فراہم نہیں ہو گا کیونکہ آپ عورت ہیں یا ہم جنس پرست ہیں )اپنی ہی جنس کی جانب مائل ہوتے ہیں( یا آپ میں کوئی ایسی خصوصیت ہے جس کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا یا آپ جس کو پوشیدہ نہیں رکھنا چاہتے. پناہ گز ینی کے درجے )سٹیٹس( کو "غیر معینہ مدت" کے لیۓ عطا جاتا ہے مگر کچھہ خاص واقعات میں اس سٹیٹس کو آپ سے واپس لے لیا جا سکتا ہے. آپ کو اس درجے کے ساتھہ ساتھہ 10 سال کی مدت کے لیۓ ہنگری کا شناختی کارڈ اور پناہ گز ینوں کے لیۓ مخصوص سفر کے دستاو یزات بھی دیۓ جائیں گے. آپ اس سٹیٹس کے حاصل کرنے کے بعد کام بھی کر سکتے ہیں اور اپنے خاندان کے افراد کو ہنگری بھی ال سکتے ہیں. خاندان کے افراد میں خاوند/بیوی 18 سال سےکم عمر بچے اور والدین )اگر آپ 18 سال سے کم عمر کے ہیں اور اپنے خاندان کے بالغ افراد کے بغیر ہنگری میں موجود ہیں( شامل ہیں. اس کے عالوہ ایسے والدین جن کا مکمل انحصار آپ پر ہو )جو اپنا خیال خود نہ رکھہ سکتے ہوں( یا دوسرے قر یبی رشتہ دار جو طبی وجوہات کی بنا پر اپنا خیال خود نہیں رکھہ سکتے. اگر آپ سٹیٹس حاصل کرنے کے بعد 6 مہینوں کے اندر اندر فیملی یونین کی کاروائی کی ابتدا کرتے ہیں تو آپ کو ثابت کرنے کی ضرورت نہیں کہ آپ اپنے خاندان کے اخراجات برداشت کرنے کے قابل ہیں یا نہیں یا ان کو یہاں بالنے کی صورت میں آپ ان کو رہنے کی جگہہ مہیا کر پائیں گے یا نہیں اور آیا ہنگری میں ان کی ہیلتھہ انشورنس ہو گی یا نہیں. آپ ہنگری میں مسلسل 3 سال رہنے کے بعد یہاں کی نیشنیلٹی کے لیئے درخواست دے سکتے ہیں لیکن اس کے لیئے آپ کو متعدد شرائط پر پورا اترنا پڑے گا. تحفظ فراہم کردہ شخص )ضمنی تحفظ کا درجہ( تحفظ فراہم کردہ شخص سے مراد ایسا شخص ہے جس کے کیس میں اس امر کا حتمی امکان ہو کہ وطن واپس بھیجے جانےکی صورت میں اس کو مندرجہ ذیل مظالم میں سے کسی بھی ایک ظلم کا سامنا کرنا پڑے گا: موت کی سزا تشدد غیر انسانی و شرمناک سلوک یا سزا مسلح تصادم )مثال خانہ جنگی( کے دوران بال امتیاز ظلم جو ایک عام شہری کی زندگی کے لیئے خطرے 13
کا خط ڈاک کے ذر یعے موصول ہو گا جس میں انٹرو یو کے وقت اور جگہ کے بارے میں تمام معلومات موجود ہیوں گی. اگر آپ گھر میں موجود نہیں تو ڈاکیہ آپ کے لیۓ صرف ایک نوٹیفکیشن چھوڑ جاۓ گا اور آپ کو اس نوٹیفکیشن کے ساتھہ اپنے گھر کے قر یبی ڈاکخانے جا کرخط وصول کرنا ہو گا. اگر آپ کا اپنا مقرر کردہ وکیل ہے تو امیگر یشن کا ادارہ ان کوبھی انٹرو یو کی تار یخ اور جگہ کے بارے میں آگاہ کرے گا. اگر آپ ز یر حراست ہیں تو کاروائی کرنے واال آفیسر خود وہاں جا کر آپ کا انٹرو یو کرے گا. مت بھولیں: اگر کاروائی کے دوران آپ کسی نامعلوم جگہ پر چلے جاتے ہیں تو امیگر یشن کا ادارہ ان کے پاس موجود معلومات کے مطابق آپ کی غیر موجودگی میں کیس کا فیصلہ کرے گا )اور اس صورت میں دوسرے انٹرو یو کی گنجائش نہیں ہو گی(. اس کا یہ مطلب ہے کہ اگر بعد ازاں آپ کو ڈبلن کی کاروائی کے مطابق ہنگری واپس بھیجا جاۓ گا تو آپ کو)نۓ حقایق اور ثبوت پرمبنی( پناہ گز ینی کی ایک نئی درخواست دائر کرنا ہوگی. مگر یہ درخواست آپ کے ڈپورٹ کیۓ جانے کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی. 3. پناہ گز ینی کی کاروائی کے ممکنہ نتائج فیصلے کے اعالن کے وقت آپ کو بذات خود وہاں موجود ہونا پڑے گا. فیصلے کو سمجھنے کے لیۓ آپ کی مدد کرنے ایک ترجمان موجود ہوگا. اگر فیصلے کے اعالن سے پہلے آپ ملک چھوڑ کر چلے گۓ تو امیگر یشن کا ادارہ فیصلے کو بلیٹن بورڈ پر آو یزاں کرے گا اور 8 دن کے بعد یہ تصور کرے گا جیسے کہ انہوں نے یہ فیصلہ بذات خود آپ کے حوالے کیا ہو. یہ اس صورت میں ضروری امر ہے اگر آپ کی درخواست کو مسترد کر دیا گیا ہو اور آپ اپیل کے لیۓ مقررہ وقت کے بعد ہنگری واپس آۓ ہوں. اس صورت میں آپ کو ایک نئی درخواست دائر کرنا ہو گی جس میں نۓ حقائق بیان کیۓ گۓ ہوں. A. اگر آپ کو تحفظ فراہم کیا جاتا ہے ہنگری میں )پناہ مانگنے والوں کو( 3 طرح کے تحفظ کا درجہ دیا جا سکتا ہے. کاروائی کرنے واال آفیسر فیصلے کے اعالن کے وقت آپ کو یہ بات سمجھا دے گا کہ آپ کو کونسا درجہ )سٹیٹس( دیا گیا ہے. پناہ گز یں کا سٹیٹس )درجہ( پناہ گز ین ایسا فرد ہے جس کو اس بات کا حقیقی خوف الحق ہو کہ اس کے ملک میں اس کو نسل مذ ہب 12
تفصیلی تفتیشی کاروائی )اورجج کی نظر ثانی کی اپیل کی کاروائی( کے دوران مجھے کہاں رہنا ہو گا اگر آپ ابتدائی تفتیشی کاروائی کے مرحلے کے دوران ز یر حراست تھے تو تفصیلی تفتیشی کاروائی کے دوران بھی آپ کو )ز یادہ سے ز یادہ 6 مہینے تک( حراست میں ہی رکھا جائے گا. اگر آپ ز یر حراست نہیں تھے تو آپ کو آزادانہ یا کھلے مہاجر ین کیمپ میں سے کسی ایک میں رکھا جائے گا. اس دوران اگر آپ 24 گھنٹوں سے ز یادہ عرصے کے لیۓ کہیں باہر جانا چاہتے ہیں تو اس کے لیۓ کیمپ کی قیادت سے قبل از وقت اجازت طلب کرنا ضروری ہے. اگر آپ اجازت کے بغیر 1 دن سے ز یادہ عرصے کے لیۓ کہیں چلے گۓ تو امیگر یشن کا ادارہ یہ تصور کرے گا کہ آپ غائب ہو گۓ ہیں اور آپ کو کاروائی کو بند دیا جاۓ گا. تفصیلی تفتیشی کاروائی کے دوران آپ اپنی ذاتی رہائش میں بھی رہ سکتے ہیں. مگر اس کے لیۓ امیگر یشن کے ادارے کی قبل از وقت اجازت طلب کرنا ضروری ہے. اس کے لیۓ مندرجہ ذیل دستاو یزات کی فوٹو کاپیوں کو امیگر یشن کے ادارے میں جمع کروانے کی ضرورت ہے: جائیداد کی ملکیت کے کاغذات اور مکان کراۓ پر لینے کے کاغذات یا مکان کے مالک کا آپ کو کرایہ دار کے طور پر قبول کرنے کا نوٹس. اگر آپ کم عمر ہیں )18 سال سے کم عمر کے ہیں( اور ہنگری میں آپ کے خاندان کا کوئی ایسا فرد نہیں جو آپ کی دیکھ بھال کر سکے تو "معاون کے بغیر بچوں" کے لیۓ مختص کردہ مخصوص گھر میں آپ کا قیام ہو گا. جس شہر میں یہ گھر موجود ہے اس شہر کا نام "فوت" ہے. )اس ادارے تک رسائی کے بارے میں معلومات اس کتابچے کے آخر میں موجود ہیں(. اگر آپ تفصیلی تفتیشی کاروائی کے دوران اپنی ذاتی رہائش گاہ میں رہتے ہیں تو اس پتے پر جس کو آپ نے امیگر یشن کے ادارے کو دیا ہے آپ کا ہمیشہ موجود ہونا ضروری ہے. آپ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کا نام مکان کے دروازے پر اور اس کے لیٹر بکس پر واضح طور پر لکها ہوا نظر آنا چاہیۓ. اگر آپ کو امیگر یشن کے ادارے کی طرف سے بھیجے ہوۓ خطوط موصول نہیں ہوں گے تو کوئی بعید نہیں کہ امیگر یشن کا ادارہ یہ سمجھے کہ آپ ہنگری سے چلے گۓ ہیں اور آپ کےکیس کی کاروائی کو بند کر دیا جاۓ. مجھے کیسے معلوم ہو گا کہ میرا انٹرو یو کب اور کس جگہ ہو گا آپ کو ہنگری کی زبان میں ایک سرکاری خط موصول ہو گا جس میں انٹرو یو کے بارے میں تمام اہم معلومات موجود ہوں گی. اگر آپ کھلے کیمپ میں رہتے ہیں تو کاروائی کرنے واال آفیسر آپ سے ملکر آپ کو انٹرو یو کے وقت اور جگہ کے بارے میں آگاہ کرے گا. اگر آپ اپنی ذاتی رہائش گاہ میں رہتے ہیں تو آپ کو امیگر یشن کے ادارے 11
سے آپ کے خالف فوجداری کا مقدمہ کیا جا سکتا ہے. انٹرو یو کے انتظار کے دوران آپ انٹرنیٹ پر اپنے ملک کے موجودہ حاالت کے بارے میں خبروں کو اکٹھا کر سکتے ہیں جو آپ کی بتائی گئی آپ بیتی کو سچ ثابت کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے. اگر آپ کو انٹرنیٹ پر آپ کے وطن کے بارے میں اس قسم کے بیانات ملتے ہیں جو آپ کے وطن واپس لوٹنے کے خوف کی تصدیق کرتا ہے تو آپ کاروائی کے دوران کسی بھی وقت اس مواد کو امیگر یشن کے ادارے کے حوالے کر سکتے ہیں. آپ کے انٹرو یو کے بارے میں ہنگری کی زبان میں ایک بیان نامہ )سٹیٹمنٹ( تیار کیا جاتا ہے. اس بیان میں ان تمام باتوں کا درج ہونا ضروری ہے جن کا ذکر انٹرو یو کے دوران ہوا تھا. انٹرو یو کے آخر میں آپ کو اس بیان نامہ کا ترجمہ پڑھ کرسنایا جائے گا. سننے کے بعد جب آپ اس بیان نامے کے آخر میں اس پر دستخط کرتے ہیں تو وہ اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ آپ اس میں موجود تمام باتوں سے اتفاق کرتے ہیں. اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ بعد ازاں آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ بیان نامے میں غلطی یا کوئی کمی بیشی کسی غلط فہمی یا غلط ترجمانی کا نتیجہ ہے. اسی لیۓ جب آپ کو انٹرو یو کے آخر میں آپ کا بیان پڑھ کر سنایا جائے تو اس کو انتہائی توجہ کے ساتھہ سنیں اور اگر آپ کو اس کے ترجمے میں کسی بھی غلطی کا علم ہو تو فورا اس کے بارے میں انٹرو یو کرنے والے آفیسر کو آگاہ کر یں!. اکثر ان وجوہات کو بیان کرنا انتہائی مشکل کام ہوتا ہے جن کی وجہ سے آپ کو اپنا وطن چھوڑنا پڑا. تاہم اگر آپ نے انٹرو یو کے دوران اپنے حقیقی مسائل کو بیان نہ کیا تو حکام اس بات کو نہیں سمجھہ پائیں گے کہ آپ کو تحفظ کی ضرورت کیوں ہے. انٹرو یو کے دوران اگر آپ تھکاوٹ محسوس کر یں تو کسی بھی وقت آفیسر سے مختصر وقفے کی درخواست کر سکتے ہیں. کورڈیلیا فاؤنڈیشن )جن تک رسائی کے بارے میں تفصیالت اس کتابچے کے آخر میں موجود ہیں( کا ڈاکٹر یا ماہر نفسیات بھی آپ کی اس مدد کر سکتے ہیں کہ آپ ان المناک واقعات اور یادوں کے بارے میں بات کر سکیں جن کو آپ بھول ہی جانے پر ترجیح دینا پسند کر یں گے. کاروائی کرنے والے آفیسر ترجمان آپکے وکیل سوشل ورکرز اور عدالت کے جج پران تمام باتوں کا خفیہ رکھنا فرض ہے جو آپ نے کاروائی کے دوران کہیں. مز ید یہ کہ آپ کے بارے میں آپ کے ملک کے حکام کو کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کر یں گے )حتی کہ یہ بھی نہیں کہ آپ نے پناہ کے لیۓ درخواست دائر کی ہے(. پناہ گز ینی کے انٹرو یو کے بعد ممکن ہے کہ آئینی تحفظ کا ادارہ بھی )ہنگری کی( ملکی سالمتی کے دفاع کی غرض سے آپ سے پوچھہ گچہ کرے. تفصیلی تفتیشی کاروائی کی مدت دو مہینے ہے مگر حقیقت میں اس میں کہیں ز یادہ وقت کا عرصہ لگ سکتا ہے. 310
1.1 ضمانت کی عدائیگی )مبلغ 500-5000 یورو کی رقم( 2.2 ذاتی رہائش میں رہنے کی صورت میں امیگر یشن کے ادارے میں باقاعدہ حاضری اور ر پوڑٹنگ کی ذمہ داری اگر آپ اپنی پناہ کی دوسری درخواست جمع کرواتے ہیں تو آپ کو یہ بات معلوم ہونی چاہیۓ کہ یہ درخواست آپ کے ہنگری سے ملک بدر ہونے میں رکاوٹ نہیں بن سکتی. اسی دوران آپ کو غیر ملکیوں کے امور کو سنبھالنے والے ادارے کے ز یر حراست اس وقت تک رکھا جاتا ہے جب تک حکام آپ کے ملک سے باہر نکالے جانے کے انتظامات مکمل نہیں کر لیتے. یہ حراست ز یادہ سے ز یادہ 12 مہینے تک قائم رہ سکتی ہے. عدالت حراست کو برقرار رکھنے کی ضرورت کا جائزہ ہر 60 دن بعد کرے گا. آپ کو حق حاصل ہے کہ آپ عدالت کی کاروائی میں اپنے وکیل کو ساتھہ لےکر جا سکیں اور عدالت سے ذاتی سماعت کی درخواست کر سکیں جہاں آپ عدالت کو یہ بتا پائیں کہ آپ اپنی حراست سے اتفاق کن وجوہات کی بنا پر نہیں کرتے. B. تفصیلی تفتیشی کاروائی کا مرحلہ تفصیلی تفتیشی کاروائی میں امیگر یشن کا ادارہ کم از کم ایک مرتبہ )لیکن ممکن ہے کہ کئی مرتبہ( آپ کا انٹرو یو کرے گا. ان انٹرو یوز میں آپ کو تفصیل کے ساتھہ بتانا ہو گا کہ آپ کو کن مجبور یوں اور وجوہات کی وجہ سے اپنا وطن چھوڑنا پڑا. پہال انٹرو یو عام طور پر تفصیلی تفتیشی کاروائی کے شروع ہونے کے کچھہ ہفتوں میں وقوع پز یر ہوتا ہے. اپنے پہلے انٹرو یو سے پہلے ہنگری کی ہلسنکی کمیٹی کے وکیل کی مدد کے لیۓ رجوع کر یں. آپ کی "قابل اعتمادی" آپ کی کاروائی میں بے پناہ اہم کردار ادا کرتی ہے. اسی لیۓ بہت اہم ہے کہ اپنے انٹرو یوز کے دوران ہر ممکنہ حد تک تفصیل کے ساتھہ ان کو بیان کر یں کہ آپ کو اپنا وطن کیوں چھوڑنا پڑا. ان مسائل اور تکالیف کے بیان کرنے پر خصوصی توجہ دیں جن سے آپ کو اپنے ملک میں واسطہ پڑتا تھا اور جن سے آپ خوف کھاتے تھے. اگر آپ کو کوئی نام جگہ یا تار یخ یاد نہیں آتی تو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں. اگر آپ کو کچھہ یاد نہ آۓ تو اس صورت میں آپ من گھڑت یا جھوٹ پر مبنی بات مت بتائیے. اپنی آپ بیتی کو دوبارہ یاد کرنے کرنے کی کوشش کیجئے اور ز یادہ سے ز یادہ معلومات فراہم کرنے کی کوشش کر یں. کاروائی کرنے والے آفیسر کو آگاہ کر یں کہ آپ کو تفصیالت یاد کرنے میں دشواری کا سامنا کیوں کرنا پڑ رہا ہے. پناہ کی کاروائی کے لیۓ تحر یری ثبوت ( سرٹیفیکیٹ عدالتی فیصلے اخباری مضامین تصاو یر وغیرہ( جمع کروانا الزمی نہیں تاہم اس طرح کے شواہد اس بات کو ثابت کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں کہ آیا آپ جوبتا رہے ہیں وہ سچ پرمبنی ہے یا نہیں. جھوٹے ثبوت جمع کروانے 9
ممبر نہیں تو آپ کو ایک مخصوص "بغیر معاون کے بچوں" کے لیۓ مختص کردہ ادارے )گھر( میں منتقل کر دیا جائے گا جو "فوت" شہر میں واقع ہے. ضروری! اگر آپ کاغذات کی بنیاد پر ثابت نہیں کر سکتے کہ آپ واقعی کم عمر ہیں نیز حکام بھی آپ کی بات کو سچ تسلیم نہیں کرتے تو آپ اس بات کا مطالبہ کر سکتے ہیں کہ ایک ڈاکٹر آپکی عمر کے تعین کے لیۓ آپ کا معائینہ کرے. ڈاکٹر اس امر کی تصدیق کر سکتا ہے اور اس کے بارے میں ایک سرکاری کاغز جاری کر سکتا ہے کہ آیا آپ کم عمر ہیں یا نہیں. اگر آپ کو اس سلسلے میں مدد درکار ہے تو آپ ہنگری کی ہلسنکی کمیٹی کے وکیل سے رابطہ کیجئے مجھے ز یر حراست کس صورت میں رکھا جاۓ گا ہنگری میں دو طرح کی حراست ہے: پناہ گز ینی کی کاروائی کی حراست اور بغیر پاسپورٹ یا و یزے کے ہنگری آنے والوں کے لیۓ غیر ملکیوں کے امور کو سنبھالنے والے ادارے کی کاروائی کے دوران کی حراست. اگر آپ 18 سال سے کم عمر کے بغیر معاون کے فرد ہیں تو آپ کو ز یر حراست نہیں رکھا جا سکتا. پناہ گز ینی کی کاروائی کی حراست: اگر آپ پہلی مرتبہ پناہ کی درخواست دائر کر رہے ہیں نیز آپ پر مندرجہ ذیل میں سے کسی بھی ایک حالت کا اطالق ہوتا ہے تو آپ کو پناہ گز ینی کی کاروائی کی حراست میں رکھا جا سکتا ہے : ا( پناہ گز ینون کی کاروائی کرنے والے حکام کو آپ کو شناخت اور شہر یت کا تعین کرنا پڑتا ہے. ب( اگر آپ ہنگری سے کسی نا معلوم مقام پر منتقل ہو گۓ ہیں یا پناہ گز ینی کی کاروائی میں آپ نے کسی بھی اور طر یقے سے رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کی. ج( اس امر کے ٹھوس امکانات ہوں کہ آپ پناہ گز ینی کی کاروائی میں تاخیر یا رکاوٹ پیدا کر یں گے یا غائب ہو جائیں گے. د( عوامی اور قومی سالمتی کے تحفظ کی غرض سے. ہ( اگر آپ نے اپنی درخواست ایئر پورٹ پر جمع کروائی ہو. اگر ایک نا معلوم مقام پر چلے جانے سے آپ نے ڈبلن کی کاروائی میں رکاوٹ ڈالی تو آپ کی پناہ گز ینی کی کاروائی کی حراست ز یادہ سے ز یادہ 6 مہینے تک قائم رہ سکتی ہے. پناہ گز ینی کی کاروائی کی حراست کا نفاذ صرف حتمی صورت میں ہو سکتا ہے اور امیگر یشن کے ادارے کو اس بات کا معائینہ کرنا پڑتا ہے کہ آیا حراست کے مندرجہ ذیل متبادل میں سے کوئی دستیاب ہے یا نہیں: 8
خالف عدالت میں نظر ثانی کی اپیل کرسکیں. نظر ثانی کی اپیل کی درخواست کو فیصلہ ملنے کے بعد 3 دن کے اندر اندر امیگر یشن کے ادارے کو جمع کروا دیں جو اس کو متعلقہ عدالت تک پہنچا دیں گے. اپیل کی درخواست میں اس بات کو واضح کر یں کہ آپ ادارے کے فیصلے سے اتفاق کیوں نہیں کرتے. عدالت آپ کے کیس کی دوبارہ سماعت کا فیصلہ کر سکتی ہے. عدالت کے پاس فیصلہ سنانے کےلیۓ 8 دن کا وقت ہے مگر درحقیقت اس میں ز یادہ وقت کا عرصہ بھی درکار ہو سکتا ہے. نظر ثانی کی اپیل کی درخواست لکھنے میں آپ ہنگری کی ہلسنکی کمیٹی کے وکیل کی بھی مدد لے سکتے ہیں البتہ آپ کو یہ درخواست امیگر یشن کے ادارے میں بذات خود جمع کروانی ہو گی. امیگر یشن کا ادارہ کن ممالک کو "محفوظ تیسرے ملک" کےطور پر تصور کرتا ہے کسی بھی ملک کو جہاں آپ کو آپ کی نسل مذ ہب قومیت سیاسی افکار یا "ایک مخصوص سماجی طبقے" سے تعلق کی بنیاد پر ظلم و ستم کا نشانہ نہ بنایا جاۓ اور جہاں اس بات کا خطرہ الحق نہ ہو کہ آپ کو انسانی حقوق کی پامالی کا شکار بنایا جا سکے. کسی بھی ملک کوجہاں آپ پناہ گز ین کا درجہ )سٹیٹس( حاصل کر سکتے ہوں اور آپ کو تحفظ مل سکے. آپ کو ایسے ملک نہیں بھیجا جا سکتا جہاں آپ کو موت کی سزا سنائی جاۓ یا جہاں آپ کو تشدد غیر انسانی یا توہین آمیز سلوک یا سزا کا سامنا کرنا پڑے. اگر آپ اس بات سے اتفاق نہیں کرتے کہ ایک محفوظ تیسرا ملک درحقیقت آپ کے لیۓ محفوظ ہے تو آپ کو مندرجہ باال بیان کردہ نظر ثآنی کی اپیل درج کروا کر اس کو ثابت کرنا پڑے گا. ابتدائی تفتیشی کاروائی کے مرحلے کے دوران مجھے کہاں رہنا ہو گا آزادنہ یا کھلے مہاجر ین کیمپ میں یا پناہ گز ینی کے کاروائی کی حراست میں یا )اگر آپ کے کیس میں ملک بدری کا فیصلہ سنایا گیا ہو تو( غیر ملکیوں کے امور کو سنبھالنے والے ادارے کی حراست میں. ان مقامات کوآپ او پر دیۓ گۓ نقشے میں دیکھہ سکتے ہیں مز ید اس کتابچے کے آخر میں ان کی فہرست موجود ہے. اگر آپ ایئر پورٹ پر ہیں اور آپ کی ابتدائی تفتیشی کاروائی 8 دن کے اندراندر مکمل نہیں ہوئی تو 8 دن کے گزر جانےکے بعد آپ کو آزادنہ / کھلے مہاجر ین کیمپ میں یا پناہ گز ینوں کے معامالت سنبھالنے والے ادراے کی حراست میں یا غیر ملکیوں کے امور کو سنبھالنے والے ادارے کی حراست میں دے دیا جائےگا. اگر آپ کی عمر ابھی 18 سال نہیں ہوئی اور آپ کی دیکھہ بھال کے لیۓ آپ کے ساتھہ بڑی عمر کا کوئی فیملی 7
کردیا گیا ہو( اور اس نئی درخواست میں آپ نے انہی حقائق اور احوال کا ذکر کیا ہو جو کہ آپ نے اپنی پہلی مسترد کردہ درخواست میں بھی بیان کیۓ تھے ( نۓ حقائق اور شواہد کی غیر موجودگی( ہنگری پہنچنے سے پہلے آپ ایک محفوظ تیسرے ملک کے راستے آۓ یا آپ کاوہاں قیام ہوا اور آپ اس ملک میں پناہ کی درخواست جمع کروا سکتے تھے آپ کے رشتہ دار ایک محفوظ تیسرے ملک میں رہتے ہوں جہاں آپکا داخلہ قانونی طور پر جائز ہو ایک محفوظ تیسرا ملک آپ کو ان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کرتا ہے )مثال: آپ نے اس ملک میں کسی جرم کا ارتکاب کیا ہے وغیرہ( آپ اپنی پناہ کی درخواست کی بنیاد ایسے اسباب پر رکھتے ہیں جو پناہ گز ینی کے موضوع میں شامل نہیں )مثال: آپ کا مسئلہ صرف یہ ہے کہ آپ کو اپنے وطن میں اچھی تنخواہ والی مالزمت نہیں ملتی وغیرہ( امیگر یشن کا ادارہ آپ کےکیس میں اس امر کا تعین نہیں کر سکا کہ آپ کا تعلق درحقیقت کس ملک سے ہے کیونکہ آپ نے ان کو اپنی اصل شناخت نہیں بتائی اور اپنے اصل کوائف سے آگاہ نہیں کیا آپ نے اپنی درخواست جمع کروانے میں بہت دیر لگا دی باوجود اس کے کہ آپ کو اس کا مناسب وقت اور موقع دیا گیا تھا. ابتدائی تفتیشی کاروائی کا مرحلہ ز یادہ سے ز یادہ 30 دن کا وقت لیتا ہے مگر درحقیقت اس میں ز یادہ وقت کا عرصہ بھی درکار ہو سکتا ہے. اگر آپ پناہ کی درخواست کو ایئر پورٹ پر جمع کرواتے ہیں تو امیگر یشن کا ادارہ ابتدائی تفتیش کی کاروائی کو 8 دن کے اندر اندر مکمل کر لیتا ہے. آپ کے کیس کے ابتدائی تفتیشی کاروائی کے مرحلے کو فورا روک دیا جائے گا اگرآپ کاروائی کی سماعت پر حاضر نہیں ہوں گے یا آپ بغیر اطالع کے غائب ہو جائیں گے! آپ اس بات کو ہرگز مت بھولیں کہ اگر آپ بغیر اطالع دیۓ چلے جاتے ہیں یا غائب ہو جاتے ہیں تو اس صورت میں امیگر یشن کا ادارہ موجودہ معلومات کی بنیاد پر آپ کی غیر موجودگی میں آپ کے کیس کا فیصلہ کرے گا. اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر کبهی مستقبل میں آپ کو ڈبلن کی کاروائی کے تحت ہنگری واپس بھیجا گیا تو آپ کو پناہ کے لیۓ ایک نئی درخواست جمع کروانی پڑے گی مگر یہ درخواست آپ کو ملک سے نکا لنے)ڈیپورٹیشن( میں رکاوٹ نہیں بن سکتی اور آپ کی ملک بدری پر عمل درامد ممکن ہوگا. اگر امیگر یشن کا ادارہ یہ فیصلہ کرتا ہے کہ آپ کو درخواست "نا قابل قبول" ہے تو آپ کو حق ہے کہ اس کے 6
آپ کسی بھی زبان میں لکھائی میں یا زبانی بھی اپنی پناہ کی درخواست دائر کر سکتے ہیں! اگر آپ کو ڈر ہے کہ آپ کی پناہ کی درخواست کو حکام سمجھہ نہیں پائیں گے تو ہنگری کی زبان میں "مینیکولت" )پناہ گز ین( یا "مینیدیک" )پناہ( کے الفاظ کہیں اور اپنی مادری زبان میں ایک درخواست لکھیں جس کی دو کاپیاں جمع کروا دیں. اپنی درخواست پراپنے دستخط کرنا مت بھولیں! میری درخواست کا معائینہ کیسے ہوگا ہنگری میں پناہ گز ینی کی کاروائی کے دو مرحلے ہیں: سب سے پہلے تو ابتدائی تفتیشی کاروائی کا مرحلہ آتا ہے جس میں امیگر یشن کا ادارہ اس امر کا تعین اور فیصلہ کرتا ہے کہ آپ کی درخواست قابل قبول ہے یا نہیں. اگر قابل قبول ہے تو اس کے بعد تفصیلی تفتیش کے مرحلے کی باری آۓ گی جس میں آپ کی درخواست کا تفصیلی معائینہ ہو گا. A. ابتدائی تفتیشی کاروائی کا مرحلہ آپ کے ہنگری پہنچنے کےکچھہ ہی دن بعد ایک آفیسر ترجمان کی مدد سے آپ کا انٹرو یو لے گا. آپ کو اپنے ذاتی کوائف بیان کرنا ہوں گے اور یہ بتانا ہو گا کہ آپ ہنگری کس لیۓ آۓ اور یہاں کس بنیاد پر تحفظ مانگ رہے ہیں. اگر یورپ کے دیگر ممالک میں آپ کے خاندان کا کوئی رکن )خاوند بیوی بچے یا والدین میں سے کوئی( رہائش پز یر ہے تواس کا ذکر آفیسر سے کرنا مت بھولۓ. اس بات کا ذکر بھی ضرور کیجئے اگر آپ کی صحت کو کوئی مسئلہ در پیش ہے یا اپنے سفر کے دوران آپ کو یورپ کے کسی ملک میں بھی مشکالت کا سامنا کرنا پڑا ہو. حکام سب سے پہلے تو اس بات کا معائینہ کر یں گے کہ آیا آپ نے کسی ایسے ملک کے راستے سفر کیا ہے جو کہ "ڈبلن کے نظام" کا حصہ ہے. )"ڈبلن کے نظام" میں شامل تمام ممالک کی فہرست اس کتابچے کے باب نمبر 4 میں درج ہے(. آپ کی پناہ کی درخواست کو اگلے مرحلے یعنی "تفصیلی کاروائی" کے مرحلے میں منتقل نہیں کیا جائے گا اور اس کو مسترد کر دیا جائے گا اگر: آپ یور پین یونین کے کسی بھی ملک کے شہری ہوں آپ کو یور پین یونین کے کسی بھی رکن ملک میں پناہ گز ین کے طور پر قبول کر لیا گیا ہو اور آپ وہاں آپ کا یہ درجہ )سٹیٹس( ابھی برقرار ہو اور آپ اس ملک میں واپس بھی جا سکتے ہوں آپ نے ایک نئی درخواست جمع کروائی ہے )جس سے پہلے آپ کی پہلی درخواست کو ہنگری میں مسترد 5
کہ آپ کی پناہ گز ینی کی درخواست کے تفصیلی تفتیشی کاروائی کے مرحلے میں پہنچنے کے بعد آپ مہاجر ین کیمپ کے اندر کام کر سکیں بشرطیکہ آپ مہاجر ین کیمپ کے اندر رہتے ہوں. مز ید معلومات کے لیۓ آپ کیمپ کی قیادت سے رابطہ کر یں. اگر آپ کی پناہ گز ینی کی کاروائی کو شروع ہوۓ 9 ماہ سے ز یادہ کا عرصہ ہو گیا ہے تو آپ کو کیمپ کے باہر بھی کام کرنے کا اختیار حاصل ہو جاتا ہے بشرطیکہ آپ کے پاس کام کرنے کے لیۓ جائز اجازت نامہ )ورک پرمٹ( ہو. پناہ ایسوسی ایشن یا امیگر یشن ادارے کے سوشل ورکرز اس میں آپ کو مدد فراہم کرسکتے ہیں )جن تک رسائی کے بارے میں تمام تفصیالت اس کتابجے کے آخر میں موجود ہیں(. کہ آپ کے بچے اگر سولہ سال سے کم عمر کے ہیں تو سکول میں تعلیم حاصل کرنے کے لیۓ جا سکیں. اگر آپ کا قیام ہنگری میں ایک سال سے کم مدت کے لیۓ ہے تو آپ کوخود درخواست دینا ہو گی کہ آپ کے بچے سکول جا سکیں آپ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ ترجمان کوبغیر کسی دقت کے سمجھہ سکتے ہیں. ترجمان کو پناہ گز ینی کی کاروائی کے دوران ہر صورت میں غیر جانبدار رہنا ہے. ترجمان کو حق حاصل نہیں کہ وہ آپ سے ذاتی سواالت پوچھے یا آپ کو اس بات پرآمادہ کرنے کی کوشش کرے کہ آپ اپنی پناہ کی درخواست کو واپس لے لیں یا اپنی داستان حال کو تبدیل کر لیں. اگر آپ کو ترجمان کے ساتھہ بات چیت کرنے میں دشواری پیش آتی ہے یا آپ ایسا محسوس کرتے ہیں کہ ترجمان غیر جانبدار نہیں تو آپ اس کے بارے میں کیس کی کاروائی کرنے والے آفیسر کو یا اپنے وکیل کو فوری طور پر آگاہ کر یں اور دوسرے ترجمان کا مطالبہ کر یں. اگرآپ ترجمان کے پڑھ کر سناۓ گۓ مواد سے اتفاق نہین کرتے تو آپ اپنے بیان نامہ )سٹیٹمنٹ( پر دستحط مت کر یں اور آفیسر سے بیان نامہ یا سٹیٹمنٹ کی تصحیح کے لیۓ اصرار کر یں! 2. پناہ گز ینی کی کاروائی میں پناہ کیسے مانگ سکتا ہوں اگر آپ ز یر حراست ہیں یا بارڈر پر ہیں یا ایئر پورٹ پر موجود ہیں تو جلد از جلد امیگر یشن کے ادارے یا پولیس سے رابطہ کر یں. اگر آپ ہنگری جعلی دستاو یزات کے ساتھہ پہنچے ہیں توازحد ضروری ہے کہ حکام کو اس کے بارے میں فورا آگاہ کر یں اور اگر ممکن ہو تو اپنی شناخت کے اصل دستاو یزات ان کو دکھائیں کیونکہ بعد ازاں اس کی وجہ سے آپ کو پناہ گز ینی کی کاروائی میں مشکالت کا سامنا کرنا پڑے گا. 4
1. پناہ گز ینوں کے حقوق پناہ گز ین کے طور پر پناہ گز ینی کی کاروائی کے دوران آپ کوحق حاصل ہے: کہ آپ اپنی مادری زبان یا کسی ایسی زبان کا استعمال کر یں جو آپ اچھی طرح بول سکتے ہوں )ترجمان کے استعمال کا حق(. اگر آپ ترجمان کو مکمل طر یقے سے سمجہ نہیں پاتے ہیں توکاروائی کرنے والے آفیسر کو اس بات سے ضرور آگاہ کر یں اور یہ مت بھولیں کہ آپ کو پورا حق حاصل ہے کہ آپ دوسرے ترجمان کی درخواست کر سکیں. کہ آپ اپنے ہم جنس پناہ گز ینی کی کاروائی کرنے والے آفیسر اور ترجمان کا مطالبہ کر سکتے ہیں ( مثال مردوں کے لیۓ مرد اور خواتین کے لیۓ خاتون آفیسر اور ترجمان(. کہ آپ کے کیس میں کیۓ گۓ تمام فیصلوں کی ایک کاپی آپ کو ہنگیر ین زبان میں ملے. کہ آپ کے پناہ گز ینی کے کیس میں کیۓ گۓ تمام فیصلوں کے مواد کے بارے میں آپ کو آپ کی مادری زبان میں یا ایک دوسری ایسی زبان میں آگاہی دی جاۓ جس کو آپ بخوبی سمجہ سکتے ہوں )ترجمان کی مدد کے ساتھہ(. کہ آپ کو وکیل یا غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے مفت قانونی مدد مہیا ہو. کہ آپ بوداپشت میں موجود پناہ گز ینوں کے لیۓ اقوام متحدہ کی ہائی کمیشن )UNHCR( کے متعلقہ ادارے سے رابطہ کرسکیں )جن تک رسائی کے بارے میں تمام تفصیالت اس کتابچے کے آخر میں موجود ہیں(. کہ آپ کو انسانی ہمدردی کی بنا پرقیام کا پرمٹ ملے. کہ اگر یہ آپ کی پناہ گز ینی کی پہلی درخواست ہے اور آپ غیرملکیوں کے امور کو سنبھالنے والے ادارے کے ز یر حراست نہیں اور ذاتی رہائیش میں سکونت پز یر بھی نہیں اور جب آپ کی پناہ کی درخواست تفصیلی تفتیشی کاروائی کے مرحلے میں پہنچ جاۓ تو آپ کوجیب خرچ کے لیۓ مختصر رقم فراہم کی جاۓ. آپکو یہ رقم مہینے کی پانچو یں تار یخ تک وصول ہو گی. براۓ مہربانی یہ بات یاد رکھیں کہ اگر آپ رقم کی وصولی کے لیۓ اس کے مقرر کردہ دن حاضر نہ ہوۓ تو آپ اس رقم کو صرف اس صورت میں وصول کر سکتے ہیں اگر آپ کے پاس ثبوت ہو کہ آپ کی عدم حاضری ہسپتال جانےکےباعث پیش آئی تھی. کہ آپ کو ایمرجنسی طبی امداد میسر ہو. ڈاکٹر ہر ہفتے متعدد مرتبہ مہاجر ین کیمپ اور جیل کا دورہ کرتے ہیں. دانتوں کے لیۓ آپ کوصرف ایمرجنسی ڈینٹل طبی امداد کی سہولت استعمال کرنے کا حق ہے. ایمرجنسی کی حالت اس وقت تصور کی جاتی ہے جب فوری طبی امداد نہ ملنے پر آپ کی جان کو خطرہ در پیش ہو یا آپ کی صحت کو ناقابل تالفی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو. 3
آپ اس وقت ہنگری کے عالقے میں موجود ہیں جس کی سرکاری زبان "ہنگیر ین" ہے. ہنگری یور پین یونین )ای. یو( کا رکن ملک ہے اور وسطی مشرقی یورپ میں واقع ہے. Slovakia Ukraine Austria Balassagyarmat Nyírbátor Vámosszabadi Fót Debrecen Győr Bicske Budapest Békéscsaba Romania Slovenia Kiskunhalas Croatia Serbia پناہ گز ینی کی کاروائی کے ذمہ دار ادارے کا نام امیگر یشن اینڈ نیشینیلٹی آفس مختصرا "امیگر یشن کا ادارہ" ہے جس کا تعلق ہنگری کی وزارت برائے امور داخلہ سے ہے. داراحلکومت کمیونٹی پناہ گاہ پناہ گزین مراکز امیگریشن کی جیلیں آسائلم )پناہ( کے حراستی مراکز 2
ہنگری میں پناہ